ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کیس: عالیہ حمزہ، صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا راہداری ریمانڈ مانگا تھا، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں