ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دمشق: اسرائیل کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ، سینئر  کمانڈرسمیت 8 افراد  شہید

دمشق :اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کردیا، حملے میں  ایرانی پاسداران انقلاب  کے  القدس بریگیڈز کے سینئر   کمانڈرمحمد رضا زاہدی  سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

  غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے دوران دمشق کا علاقہ المزہ دھماکوں سے گونج اٹھا، اسرائیلی میزائل حملے کے باعث ایرانی قونصل خانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی جنگی طیاروں کا ایرانی سفارتخانے کے نزدیک میزائل حملہ کیا، حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے کمانڈر محمد رضا زاہدی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی موت  کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے،میزائل حملے میں ایرانی سفارت خانے کے نزدیک عمارت کو نقصان پہنچا، میزائل حملے سے عمارت کے پاس کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں