اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےبانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر کیس ختم کرکے انصاف فراہم کیا جائے، ججز کو بھی سمجھ آرہی ہے کہ سائفر کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سائفر کیس کوختم ہونا چاہیے، رانا ثنا نے یہ کیس بنا کر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم کیاہے، رانا ثنا کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عدالتوں سے انصاف ملے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے، لوگوں کا اعتماد بھی بڑھے گا،عدالتوں سے انصاف ملنے کے بعد ہرکوئی سکون میں آجائے گا۔
