ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر سمیت تمام ملزمان باعزت بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیراسد عمر سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے تھانہ مارگلہ میں درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،علی نواز،راجہ خرم نواز و دیگر شریک ملزمان سمیت علی نواز اعوان کو باعزت بری کر دیا۔ملزمان کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔

عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم ایم این اے راجہ خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم سنادیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں