دمشق: دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر اسرائیلی حملےکے نتیجے میں شہیدہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، شہید ہونے والے افراد میں 6 شامی بھی شامل ہیں جو ایک نجی این جی او کے کارکن ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سفارتی تنصیبات پر اسرائیلی حملےکے نتیجے میں شہیدہونے والے نجی این جی اوکے کارکن تھے ، جو ایک فلاحی پروگرام کے حوالے سے دمشق آئی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دمشق میں ایرانی سفارتی تنصیبات پر اسرائیلی حملےکے نتیجے میں ایرانی انقلابی پاسداران کمانڈر قاسم سلیمانی کا قریبی ساتھی کمانڈرمحمد رضا زاہدی سمیت 13 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
