ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹائیگر کب ریلیز ہوگی؟ پریانکا چوپڑہ نے بتا دیا

 ممبئی: ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑہ نے اپنی نئی فلم ٹائیگر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

پریانکا چوپڑہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نئی فلم ٹائیگر کا پوسٹر شئیر کردیا۔ ڈزنی کی فلم میں پریانکا چوپڑہ نے امبا نامی شیرنی کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔

پریانکا چوپڑہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ فلم ٹائیگر کی کہانی جنگل اور اس میں ہونے والی ہرچیز اور ہرواقعہ کے بارے میں ہے۔ اس میں محبت ، تنازع، بھوک ، بقا کی جنگ سمیت بہت کچھ ہے۔ فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ اس تاریخ کو دنیا بھر میں ارتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ فلم ٹائیگر کو مکمل ہونے میں 8 برس کا عرصہ لگا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں