ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کی تیار ی میں مہنگائی نے روڑے اٹکادیے، عوام پریشان

کراچی:عید کی تیار ی میں مہنگائی نے روڑے اٹکادیے، خواتین کو شاپنگ کرنا دشوار ہوگیا، مارکیٹیں ویران پڑیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین نے دیگر اشیاخوردنوش کی چیزیں مہنگی ہونے کے ساتھ میک اپ کاسامان مہنگا ملنے پر کہا کہ اس بار ہرسال کی طرح عید کی تیاریاں نہیں کرسکتے ، ہر چیز اتنی مہنگی ہے کہ اپنے مردوں کی جیبوں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ بیوی  اور بچوں کی شاپنگ زیادہ مہنگی ہوتی ہے، جس میں پورے مہینے بھر کا بجٹ لگ جاتا ہے، بعد میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے شہر میں امن و امان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں