ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں