ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کو مکھیاں کہنے کے عدنان صدیقی کے بیان سے متفق ہوں، رابی پیرزادہ

  کراچی: سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے اتفاق کرتی ہوں۔

رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو برا سمجھا جاتا ہے۔ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے الٹی سیدھی حرکتیں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی کے خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے متفق ہوں تاہم اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے لیکن حقائق کو بھی دیکھنا چاہیے۔ مکھی کہنا غلط ہے لیکن اپنی عزت خود کروائیں۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں علی ظفریا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اورایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بندہ حیران رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہار عشق کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں