ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کو جب تک جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن نہیں ہوسکتا، خورشید شاہ

modern weapons

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا تب تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازعے کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا تب تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں