ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی ہے، عمر ایوب

the crutches of Form 47

کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر بنی ،8 فروری کو الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو جیل میں ڈالا گیا، مخالفین کہتے تھے ہمیں امیدوار نہیں ملیں گے، تحریک انصاف کو امیدوار بھی ملے اور کامیاب بھی ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو سمجھتے تھے پارٹی ختم ہوجائے گی یہ ان کی خام خیالی ثابت ہوئی، ایوان کی یہ اپوزیشن مضبوط ترین ہوگی، پاکستان میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، قانون کی پاسداری ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط سامنے آیا، ان ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں