ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس چوری کرنیوالے 5 لاکھ افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری

Data Analysis Radar

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری کرنے والے 5 لاکھ افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ابتدائی طور پر ملک میں 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے، جن کی موبائل سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں سے درخواست کی گئی تھی، تاہم کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اتنی بڑی تعدا دمیں موبائل سمز بند کرنا ممکن نہیں، لہٰذا پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ٹیکس چوروں کی موبائل سمز بلاک کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹیلی کام کمپنیز کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ حکام کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کروانے کے علاوہ بجلی کنکشنز منقطع کروانے کے بھی اختیارات ہیں اور اس حوالے سے ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں