ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنایا جائے،  صدر مملکت

گڑھی خدا بخش: صدرمملکت آصف زرداری نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن سوچ سمجھ کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ   پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ اور کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، عوام کی طاقت اور سوچ کی مدد سے ہم کوشش کریں گے کہ آنے والے سیاست دان یہ غلطیاں کم کریں اور ہمارے ساتھ مل کر چلیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  تمام سیاست دانوں سے گزارش ہے کہ آپس میں بیٹھو، بات کرو اور ایک پوائنٹ پر آؤ، اگر اس پوائنٹ پر نہیں آسکتے ہوتو پیچھے ہٹ جاؤ ، ملک کی تاریخ میں لوگوں نے پاکستان کا نقصان کیا ہے اور آج تک ہم اس نقصان کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور اب بھی بھر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں