ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی چوری روکنے کیلئے حکومت پُر عزم ہے، وزیر اعظم

Tax evasion

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے، ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشیں ہو رہی ہیں جس سے پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور بارشوں سے جہاں نقصان ہوا وہاں امداد پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو بارشوں سے مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجود ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں