ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 9مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے ، عمر ایوب 

 اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ سائفر کیس ریت کے ٹیلے کی طرح بہہ گیا ہے، پراسیکیوشن عدت میں نکاح کیس سے بھاگ رہی ہے۔

9مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرِ عام پر لائی جائیں۔

عمر ایوب نے اسلام آباد میں ضلعی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عید سے ایک دن پہلے پراسیکیوٹر نے اچھی اسٹیٹمنٹ دی تو انہیں تبدیل کر دیا گیا، صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویزالہی، بشری بی بی اور دیگر قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر بارہا کہہ چکا ہوں 9مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، نومئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرِ عام پر لائی جائیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔ان کا  مزید کہنا تھا  کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تحفظ آئین پاکستان جو بنی ہے اس کا ایک ہی مقصد ہے، آئین و قانون کا تحفظ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں