ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فنکارہ کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے انوکھا احتجاج

وینس: غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فنکارہ نے اٹلی میں جاری نمائش میں انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں جاری عالمی آرٹ نمائش میں اسرائیل کی نمائندگی کرنے والی  فنکارہ رتھ پیٹر نے اسرائیل کے پویلین کو لگا تالا کھولنے سے انکار کردیا۔ فنکارہ نے پویلین کے دروازے پر ایک پوسٹر بھی آویزاں کیا۔

اسرائیلی فنکارہ کے بنائے پوسٹر پرلکھا تھا کہ اسرائیلی پویلین کے فنکار اور منتظمین اس نمائش کا تب افتتاح کریں گے جب غزہ میں جنگ بندی ہوگی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیل کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں