راولپنڈی: علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جعلی کیسز میں بند کیا گیا ہے، یہ سب بے نقاب ہوں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف کو ملا، ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں ذہنی مریض ہے، فارم 47 بنانے والے نے اعتراف کیا تو کہا گیا وہ ذہنی مریض ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو مبارک دیتا ہوں آپ کی قوم جاگ چکی ہے، عمران خان جلد باہر ہوں گے اور وزیرِ اعظم بھی ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں ڈنڈے کے زور پر منہ بند کر دیں گے، پنجاب میں لوگوں پر سختی کی گئی ، لوگوں نے خود جا کر نشان ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
