ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاک نیوزی لینڈ سیریز جمعرات سے شروع ہوگی

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی ۔

 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری سے واپس آنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ریکارڈز پر نظریں مرکوز کرلیں۔

 محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر نے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

 رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بالر نسیم شاہ بھی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب ہیں، انہوں نے 50 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انہیں 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کیلئے محض دو وکٹیں درکار ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں