ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس گاڑی پر اسرائیلی حملہ، 8 افراد شہید

attack on a police vehicle

غزہ: غزہ سٹی میں امدادی کاموں کی نگرانی پر مامور پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔

نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس گاڑی پر حملہ منگل کی شام کو کیا گیا جب کہ گاڑی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان گاڑیوں میں شامل تھی جو غزہ سٹی اور اس کے شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل، اس دوران کسی قسم کا نظم و نسق برقرار رکھنے اور افراتفری کو روکنے پر مامور تھی۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں  شہید افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھتے تھے جنہیں تفح کے پڑوس میں امداد کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔یہ حملہ غزہ سٹی کے مشرقی حصے میں کیا گیا جو کہ شجایا اوردیگر علاقوں کی طرح بہت زیادہ آبادی والا علاقہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے تاہم اب تک اس کی شدت میں کمی نہ ہوسکی اور جنگ بندی سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں