ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نوازپنجاب کی  ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں، علی امین گنڈا

پشاور: خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مریم نوازپنجاب کی  ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں،  ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ   کے پی کے میں روٹی پنجاب سے سستی ہے، مسلم لیگ ن نے 40سال پنجاب میں حکومت کی لیکن ایک اسپتال بھی نہیں بنوایا جہاں اپنا علاج کراسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مریم نواز خیبر پختونخواہ  کے طرز کا صحت کارڈ عوام کو دیں، پی ڈی ایم کے تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلاگیا، لندن پلان سے باہر نکلنا ہوگا، اب تجربات ممکن نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں