ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کی سیکیورٹی گاڑی نے مبینہ طور پر نوجوان کو قتل کر دیا

نارووال : وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز کے حفاظتی قافلے  جو پنجاب کے علاقے نارووال سے کرتار پور جا رہے تھے میں شامل پولیس کی گاڑی نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

نوجوان، جس کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، جمعرات کو اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر چندووال جا رہا تھا کہ پولیس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

ڈی پی او کے مطابق گاڑی مریم نو از  کی سیکیورٹی کے لیے کرتارپور جارہی تھی۔

ابوبکر کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفصیلات کی چھان بین کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو بھی ذمہ دار پایا جائے گا اسے سزا دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں