ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک

 کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھما کے میں 2دہشت گردہلاک اور 2سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا،  دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی وین میں 5 جاپانی شہری سوار تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، اس گاڑی کے پیچھے ایک خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔ خودکش دھماکے میں 2 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

اظفر مہیسر نے کہا کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جارہے تھے جب انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا، انہوں نے کہا جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی اور ہینڈگرنیڈ والا بیگ بھی ملا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خودکش حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جناح ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان، سلمان رفیق شامل ہیں، تینوں زخمی ایمرجنسی میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جناح ہسپتال حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں، زخمیوں میں 2 سکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شامل ہے۔

واقعہ کے عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ہم 2 گاڑیوں میں ڈیفنس کے علاقے زمزمہ سے نکلے تھے، مانسہرہ کالونی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد ایک دہشت گرد گاڑی پر فائرنگ کر رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں