ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کیلئے ترکیہ سے امدادی سامان کا 9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

انقرہ: ترکیہ سے غزہ کے لئے انسانی امدادی سامان سے نواں بحری جہاز مصر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 3,774 ٹن امداد لے کر جانے والا یہ جہاز تقریباً 40 گھنٹوں میں مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی سامان ترکیہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور خوراک، بچوں کی اشیا ، بستری تھیلوں اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہے۔

مصر کے کھلے سمندر میں پہنچنے کے بعد جہاز میں ایندھن کی بھرائی کی جا رہی ہے۔ایندھن لینے کے بعد جہاز اپنا رخ مصر کی العارش بندرگاہ کی طرف موڑ لے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ ہلال احمر اوراے ایف اے ڈی کے تعاون سے اس وقت تک 13 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے 39 ہزار 697 ٹن انسانی امدادی سامان غزہ پہنچایا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں