ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

کراچی: موچکو کے علاقے میں تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود رئیس گوٹھ جنت سٹی سوسائٹی سے آگے  غیر آباد علاقے میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے لیاری  عمر لین کے رہائشی  تھے  جو جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوبے، دونوں بچوں کی شناخت مقصود ولد یوسف اور عبد الشکور کے ناموں سے ہوئی  ہے۔

دونوں بچے شادی کی تقریب کے سلسلے میں آسکانی محلہ میں  مہمان آئے ہوئے تھے، دوپہر کے کھانے کے بعد  وہ جنت سٹی گھومنے گئے تھے، واپسی پر پانی کا جوہڑ دیکھا تو نہانے کود گئے مگر گہرائی زیادہ ہونے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بچوں کی لاشیں  ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں