کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر مقامی انتظامیہ، ایف سی اور پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چمن (NA-25) میں سڑک سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی جسے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مشترکہ کوششوں سے بحال کیا گیا۔
چمن میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج اور پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں گوادر اور اورماڑہ کے گردونواح میں مسلسل ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔
