ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی انتخابات: 21 حلقوں میں پولنگ  ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

شیخوپورہ:قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ، 5بجے پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ رہی، اس دوران کئی جگہوں پر لڑائی جھگڑے  کے واقعات ہوئے، جس میں مسلم لیگ ن کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔

نارووال میں سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں سر پر ڈنڈا لگنے سے لیگی کارکن محمد یوسف موقع پر ہی دم توڑ گیا، صوبائی اسمبلی کی نشست 139 شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12،خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2  نشستیں شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر آج ضمنی الیکشن ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں