تل ابیب: فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرنے والے ممالک سے اسرائیل ناراض ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل نے ان ممالک کے سفرا کو احتجاج ریکارڈ کے لیے طلب کیا ہے جنہوں نے سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت کے حق میں ووٹ دیا تھا، ان ممالک میں فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، مالٹا، سلووینیا اور ایکواڈور شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو ہونے والی رائے دہی میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے 12 رکن ممالک نے ایک قرارداد کی حمایت کی جبکہ دو ارکان برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا، اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 137 نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔
