ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب

File photo

 اسلام آباد: پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقاب ہوگیا۔

حال ہی میں افغانستان سے متصل شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں پاکستان میں دہشت گردی کی غرض سے دراندازی کے دوران 7 حملہ آور مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ایک افغان باشندہ نکلا جس کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی،ہلاک دہشتگرد ملک الدین مصباح افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کی واحد وجہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کی دراندازی ہے۔

پاکستان کی سرتوڑ کوششوں سے افغان طالبان کی جانب سے اس حوالے سے وعدے تو کیے گئے مگر ٹی ٹی پی کیخلاف کاروائی کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

باوجود اس کے کہ دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے افغان طالبان کے علم میں ہیں مگر وہ ان کیخلاف کوئی بھی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ہیں۔

افغان دہشتگردملک الدین مصباح کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پردہشتگردی کرنے کے لیے اب براہ راست افغان شہری ملوث ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک پہلو ہے۔

ماضی میں پاکستان میں دہشتگردی کے بے شمارواقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں نے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی۔

ٹی ٹی پی دہشتگرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر دونوں ہی اس وقت افغانستان کی سرزمین پرافغان طالبان کے زیر سایہ موجود ہیں اور افغان شہری بھی ان کے ساتھ شامل ہو کر پاکستان پر حملہ آور ہیں۔

یہ حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت نہ صرف دہشتگردوں کو مسلح کر رہی ہے بلکہ ٹی ٹی پی کیساتھ اپنے شہریوں کو بھی پاکستان پر حملے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں