ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

reserves

اسلام آباد: ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ماڑی فیلڈ کے شوال-1 نامی کنویں سے تیل کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس نئے دریافت شدہ ذخیرے سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ یومیہ 1040 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال-1 پر کام رواں برس 27 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران کنویں کو 1,136 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران بھی سندھ میں ماڑی غازی فارمیشن فیلڈ میں گیس کا کنواں دریافت ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔ اس سے قبل فروری میں ضلع خیرپور میں دریافت ذخائر سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رواں سال فروری ہی میں بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سندھ میں خام تیل کے وسیع ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا تھا کہ سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں