ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل جج اویس محمد خان نیازی نے کیس کی سماعت کی، اعظم خان سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری کی جانب سے عدالت میں دلائل دیے گئے، وکیل علی بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہو گئی، عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر کے اشتہاری قرار دیا گیا، اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کردی۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی پر 2014ء میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں