ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

 اسلام آباد: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کردی۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات  لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں