ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹریٹجک اداروں کے نمایاں سائنسدانوں اور انجینیئرزکو اعزازات عطا

strategic institutions

راولپنڈی: اسٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کی جانب سے اعزازات عطا کئے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہوئی، مجموعی طور پر 35 افسروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

7 افسروں کو ستارہ امتیاز اور 15 افسروں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا، تقریب میں 13 افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو گمنام ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے لوث خدمات ایک پرعزم قوم کی بنیادوں کیلئے تقویت کا باعث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں