ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی مزاحمت پہاڑ جیسی مضبوط ہے، اسرائیل کو 200 دن میں شرمناک شکست ہی ملی، ابوعبیدہ

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پہاڑ جیسی مضبوط ہے، اسرائیل کو 200 دن میں شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران قابض فوج کی دہشت گردی کو 200 دن مکمل ہونے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا دشمن اسرائیل غزہ پر جنگ مسلط کرکے خود ایک خطرناک دلدل میں پھنس چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 دن تک غزہ کو مسلسل تباہی اور موت دکھانے والی صہیونی ریاست کو اس دوران شرمناک شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین کےلیے مزاحمت پہاڑ جیسی مضبوط ہے اور یہ قابض صہیونی فوج کی دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن پر حملوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ اللہ کی نصرت کے ساتھ جب تک ہماری مقدس زمین کے ایک انچ پر بھی دشمن موجود ہے، ہم ہر قیمت پر اسے شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کے عزم و استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فلسطینی اپنی سرزمین پر جس ثابت قدمی کے ساتھ صہیونی دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں، یہ بے مثال ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں