ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 سیریز: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

لاہور: ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزیلینڈ کے مابین 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کے اب تک تین میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دیگر دو میچز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچز جیتی ہیں۔

آج چوتھے میچ کے بعد سیریز کا آخری پانچواں ٹی 20 میچ بھی لاہور ہی میں 27 اپریل ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں