ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب پولیس میں خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے  

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پولیس کی وردی پہن کرپولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ۔

مریم نواز کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پولیس ٹریننگ کالج کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت محکمہ پولیس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، مجھے پولیس کی وردی پہننے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وردی میں خواتین کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی خدمت کریں گی۔

مریم نواز نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے نفاذ کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ آئی جی پنجاب عثمان انور بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں