ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو اجتماعی قبروں میں زندہ دفن کیے جانے کا ہولناک انکشاف

martyrs exceeded

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کی محصور پٹی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو اجتماعی قبروں میں زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ سے ایک کے بعد دوسری برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں سے قابض صہیونی فوج کی انسانیت کو شرما دینے والی پرتشدد اور قتل عام کی کارروائیوں کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آتے جا رہے ہیں۔

اسرائیل کی دہشت گرد فوج کے ہاتھوں اجتماعی قبروں میں دفن کیے گئے فلسطینیوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی غزہ کا کہنا ہے کہ غزہ سے ملنے والی 3 مختلف اجتماعی قبروں سے مجموعی طور پر تقریباً 400 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کا طبی معائنہ کیے جانے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ انہیں یا تو انسانیت سوز تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے یا پھر پھانسی دے کر جان سے مارنے کے بعد اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا اور یا پھر مختلف طریقوں سے کئی زندہ افراد کو بھی اجتماعی قبروں میں دھکیل کر مارا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائعکے مطابق غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں سے برآمد 10 لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبز جڑی ہوئی تھی، اس سے پتا چلتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا تھا۔تقریباً 20 لاشوں کے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے، جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ انہیں اجتماعی قبروں میں زندہ دفن کرکے قتل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں