ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز کو خطوط: عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر سماعت 30 اپریل کو کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر عدالت کی کاز لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل منگل کو دوپہر ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر پہلی سماعت کی تھی، جس کے تحریری حکم نامے میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ بھی لکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں