زمبابوے کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر گائے وہٹل پر چیتے نے حملہ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 51 سالہ سابق کرکٹر گائے وہٹل شکار کے لئے ایک چیتے کا پیچھا کر رہے تھے کہ چیتے نے حملے کر کے انہیں زخمی کردیا جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر گائے وہٹل کی زمبابوے کے دارالحکومت شہر ہرارے کے ایک اسپتال میں ہنگامی سرجری کرنا پڑی ،سابق کرکٹر کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی تھا جو انہیں بچانے کی کوشش کے دوران معمولی زخمی ہوا ہے۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے شوہر کا زیادہ خون ضائع ہوا ، اب ان کی حالت بہتر ہے۔
