ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کی 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری

لاہورہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں