سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں جو باتیں کیں وہ تین چار سال پہلے کرتے تو بہتر ہوتا، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہ ہونے پر دکھ ہے، لیکن سوال یہ ہے وہاں الیکشن کیوں نہیں ہوئے؟ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔
قائد ایوان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی، ہم نگران حکومت کا حصہ نہیں بنے، پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کے لئے گرانٹ دی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھننے کا دکھ ہے، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس ہونے میں ان کا اپنا قصور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ دوبارہ الیکشن کروائیں تو کیوں قانون کے مطابق نہیں کروائے؟ مجھے یاد ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک ممبر پارلیمنٹ پر جعلی ہیروئن کا مقدمہ کروا کر ہتھکڑیاں لگوائی گئیں۔
اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کو آپ نے کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کیوں کروایا؟ یہ آپ سے بلنڈر ہوا ہے، اگر آپ سچے ہیں تو عدالت کو مطمئن کریں اور بے گناہی ثابت کریں۔