ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ:ارشد شریف قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں  جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے  اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کو جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تشکیل میں معاونت کی اجازت دے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کو معاملے سے متعلق حقائق، ڈیٹا و  رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے۔

حامد میر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں