ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریارآفریدی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر و ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں ،ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا۔ یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں ،یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، ان سے کیا مذاکرات کریں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، ڈرانا، جھوٹے مقدمات بنانا، لوگوں کو پھنسانا ان کا وتیرہ ہے۔یہ ملک، فوج اور تمام ادارے میرے ہیں سب دیکھیں گے کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور  آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی ۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پراپر قانونی طریقے سے ہوگی ، بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘،میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا ،عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں