ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذاکرات صرف فوج سے ہوں گے، شہریار آفریدی

اسلا م آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مذاکرات صرف فوج سے ہوں گے اور جلد ہوں گے۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ ہم مذاکرات صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے چاہتے ہیں، یہ حکومت خود محتاج ہے، ریموٹ کنٹرول سےچلتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آگئے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کردیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   پارلیمنٹ میں مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی مگر دوسری طرف سے جواب نہیں آیا،ہمارے قید میں موجود کارکنوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں