ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمرہ مریم نواز کی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا، نور بخاری

 لاہور: ماضی میں پاکستان کو مقبول فلمیں دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں اُن پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حُسن کی تعریف بھی کی۔

معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں چاہے کچھ بھی سوچیں لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کہیں نہیں دیکھی۔

مدیحہ نقوی کی انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔

noornoor

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں