ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشام: چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی نے بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ،ٹی ٹی پی کے نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی  ہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں