ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بیر سٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوریہ بنانے میں شریف خاندان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہا ہے، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا، آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی، وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں