ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت اور سیاسی معاملات ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں، وفاقی وزیر قانون

Audio Leak

لاہور:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا ہے اور نہ ہوگا، علی امین گنڈا پور نے پہلی بار اسلام آباد پر قبضے کی بات نہیں کی، ایسی باتوں کا نتیجہ پہلے بھی عوام کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے وہ قوم دیکھ چکی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ  عدالتی معاملات کو عدالت اور سیاسی معاملات ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں،جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، گندم خریداری پر ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو تین دن بعد رپورٹ پیش کرے گی، گندم کی خریداری کا معاملہ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف ٹارگٹ بڑھایا بلکہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں