قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد پولیس بے ایمان ہو چکی ہے۔
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ پولیس گردی ہو رہی ہے اور یہ سب کچھ کرائے کی پولیس کر رہی ہے ۔
اسلام آباد میں اس معاملے کے براہ راست ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی ہیں ، اس لیے وزیر داخلہ اور پولیس سربراہان کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے۔
