غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 40 فلسطینیوں شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں حملہ کرکے 25 فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 488 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 643 تک پہنچ گئی ہے۔
