ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا

ڈی آئی خان: شمالی وزیرستان میں مسلح ملزمان نے سرکاری اسکول میں داخل ہو کر آتشیں مواد سے دھماکا کردیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول عیدک میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی تعداد 10 سے 15 بتائی جاتی ہے۔

نامعلوم افراد نے گیٹ پر موجود چوکیدار کو یرغمال بنایا اور اسکول میں آتشیں مواد سے دھماکا کیا، جس سے اسکول میں موجود بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سینٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے۔

اسکول میں داخل ہونے اور دھماکا کرنے کے بعد شرپسند فرار ہو گئے۔ جس کے بعد اسکول میں موجود میٹرک کے حالیہ ہونےوالے سوالیہ پرچہ جات عوامی تعاون سے محفوظ طور پر نکال لیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں